کراچی: ایس بی سی اے نے سوئی گیس دھماکے سے متاثرہ عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر): سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سوئی گیس دھماکے سے متاثرہ عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا۔ ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق، دھماکے سے عمارت کے بنیادی کالمز اور بیمز کو نقصان پہنچا ہے اور عمارت کے لرزنے سے اس میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کے تعمیراتی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور اسٹرکچر اب عمارتی بوجھ کا متحمل نہیں رہا۔

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اور فاروق ستار کا ٹریفک حادثات کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس

ایس بی سی اے کے ترجمان نے کہا کہ قیمتی انسانی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر، عمارت کو فوری طور پر خالی کروالیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “کراچی: ایس بی سی اے نے سوئی گیس دھماکے سے متاثرہ عمارت کو ناقابل استعمال قرار دے دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!