کراچی – آج 12 فروری 2025 کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے خوش آمدید کہا۔ وزیر داخلہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی کارروائیاں، اسٹریٹ کرمنل، موٹر سائیکل لفٹر اور منشیات فروش گرفتار
دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن، اسمگلنگ کی روک تھام، پانی چوری کے خلاف کارروائیوں، اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سندھ بھر میں دہشتگردی، اسٹریٹ کرائم، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ، پانی چوری، اور دیگر جرائم کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں کو سراہا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ، بالخصوص کراچی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
