...

جہانگیر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو گرفتار

کراچی – ایسٹ زون کے تھانہ جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ڈاکٹر شاہنواز ماورائے عدالت قتل کیس: ایف آئی اے میرپورخاص کی بڑی کارروائی، میڈیکو لیگل آفیسر گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کے زیرِ استعمال چھینی گئی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔

زخمی ملزم صفیان ولد مجاہد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم زاہد ولد ظاہر کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

One thought on “جہانگیر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.