اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 مختلف کارروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کورنگی میں ٹرک جلانے کا مقدمہ درج، آفاق احمد نامزد
کارروائیوں کے دوران 27 لاکھ سے زائد مالیت کی 26.574 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
اٹک میں تین میلا چوک کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 174 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
دیگر کارروائیاں:
کراچی میں کوریئر آفس کے ذریعے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 2.4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
بلوچستان کے ضلع پشین میں ایک ہوٹل کے قریب رکشے میں چھپائی گئی 24 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ایک افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے۔

