کراچی کی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 2 اسٹریٹ کریمنلز اور 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو تھانہ گارڈن، عیدگاہ، نبی بخش اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔ ان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز، 117 گرام آئس، 52 گرام کرسٹال اور 10 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شہاب جان، گلزار احمد عرف ملا چپس، کامران عرف کامی، شاہ ڈیو اور عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کی جرائم کی کارروائیاں کی گئی تھیں اور وہ پیشہ ور جرائم پیشہ افراد ہیں، جو اس سے قبل بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
شہاب جان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ شامل ہے:
مقدمہ الزام نمبر 573/2012 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ فیروزآباد
مقدمہ الزام نمبر 155/2012 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ عیدگاہ
گلزار احمد عرف ملا چپس کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
مقدمہ الزام نمبر 149/2022 بجرم دفعہ 381A تھانہ سولجر بازار
مقدمہ الزام نمبر 244/2022 بجرم دفعہ 381A تھانہ عزیز آباد
مقدمہ الزام نمبر 27/2025 بجرم دفعہ 9 Beggers Act تھانہ چاکیواڑہ
کامران عرف کامی کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
مقدمہ الزام نمبر 458/2021 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ الزام نمبر 513/2021 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ چاکیواڑہ
مقدمہ الزام نمبر 128/2024 بجرم دفعہ 6/9-2(3) تھانہ چاکیواڑہ
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
