نیول وار کالج لاہور میں انٹرنشپ پروگرام 2025 کی اختتامی تقریب، طلباء میں اسناد کی تقسیم

پاکستان نیول وار کالج لاہور میں Maritime Centre of Excellence کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی طلباء کے لیے انٹرنشپ کورس کی اختتامی تقریب اور تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد بحری حیات سے متعلق آگاہی بڑھانا اور سمندر سے جڑے معاشی مسائل کو سمجھنا تھا۔

سی آئی اے کراچی کی کارروائی: بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 1075 کلوگرام ہیروئن برآمد

انٹرنشپ پروگرام کے دوران طلباء کو Blue Economy، Maritime Security اور Maritime Blindness جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے ساتھ ساتھ طلباء کو خطے کو درپیش خطرات اور فوائد پر بھی آگاہ کیا گیا۔

اس پروگرام میں بلوچستان اور وسطی پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں سمیت پاکستان کی قومی یونیورسٹیوں کے کل 17 انٹرنز نے حصہ لیا۔ انٹرنشپ کے دوران طلباء نے تنقیدی اور تجزیاتی سوچ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی۔

پاکستان نیول وار کالج لاہور کے کمانڈنٹ، ریئر ایڈمرل جواد احمد (ہلالِ امتیاز، ملٹری) نے انٹرنشپ مکمل کرنے والے طلباء کو اسناد سے نوازا۔ اس موقع پر حصہ لینے والے طلباء نے پاکستان نیوی کا شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کیا جائے۔

One thought on “نیول وار کالج لاہور میں انٹرنشپ پروگرام 2025 کی اختتامی تقریب، طلباء میں اسناد کی تقسیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!