سی آئی اے کراچی کی کارروائی: بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 1075 کلوگرام ہیروئن برآمد

اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) کراچی نے آٹھ چوک لیاری کے علاقے بغدادی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات فروشوں کے نیٹ ورک کے دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن: سختی پر ہیوی ٹریفک ایسوسی ایشن کی دھمکی، ٹرانسپورٹ بند کریں گے

گرفتار ملزمان میں مذیر احمد ولد سخی داد اور شے حق لیاقت ولد لیاقت علی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1075 کلوگرام وزنی ہیروئن کے دو پیکٹ برآمد کیے گئے۔

دوران تفتیش، ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف علاقوں سے منشیات منگوا کر کراچی میں سپلائی کرتے تھے۔

ملزمان کے خلاف نارکوٹکس کنٹرول ترمیم شدہ ایکٹ (2022) کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔

ea0b8069 3467 4ceb 8e4f 3192142dd279

59 / 100 SEO Score

One thought on “سی آئی اے کراچی کی کارروائی: بین الصوبائی منشیات فروش گرفتار، 1075 کلوگرام ہیروئن برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!