پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے دو مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں 7 خوارجی دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
ولیکا گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹیننس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند، ضلع غربی اور کیماڑی کو پانی کی کمی کا سامنا
پہلا آپریشن ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کیا گیا، جہاں 3 خوارج مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر رحمت بھی شامل ہے۔
دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں 4 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا اور 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان آپریشنز کے بعد علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی اور ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔