کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور کراچی ڈویژن کے صدر صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جو عوامی مسائل کو حل کرنے اور عوام کی خدمت میں یقین رکھتی ہے۔
کراچی: پریڈی تھانے میں شہری وقاص کی ہلاکت، نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی
نثار احمد کھوڑو نے ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ان اختلافات کا کھل کر سامنے آنا ایک قدرتی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور آج سندھ میں اس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی کے عوام کے مسائل کے حل میں پیپلز پارٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں قبرستانوں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سندھ حکومت نے اقدامات اٹھائے ہیں اور قبرستانوں کے لیے جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔
شمولیتی تقریب میں مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ تقریب میں وزیر اعلی سندھ کے مشیر سید نجمی عالم، عبدالباسط تنولی، عالم زیب، اور دیگر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

