پشاور: تھرمل ویپن کے ذریعے پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پشاور میں تھرمل ویپن کے ذریعے پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنادیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی کے مطابق تھانا ریگی ماڈل ٹاؤن کی حدود میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں نے حملہ کیا جس پر پولیس کی جانب سے بروقت جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 8 سے زیادہ شدت پسند فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق تھرمل ویپن سے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنایا گیا ہے، شدت پسند جمعہ خان خوڑ کے قریب حملے کے لیے پوزیشن تلاش کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!