ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص ٹھری میرواہ ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا اور شہید نائیک دلشاد علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت

ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

(تشکُّر نیوز مورخہ 01 جنوری 2024) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے ٹھری میرواہ ضلع خیر پور میرس کا دورہ کیا اور شہید نائیک دلشاد علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہیدنائیک دلشاد علی مورخہ 7 اگست 2023کو کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی الفلاح چوکی پر دوران ڈیوٹی دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے تھے۔
اس موقع پر ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص نے کہا کہ صوبے میں امن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ سندھ رینجرز کے افسران اور جوان دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات میں پیشرفت کے متعلق بھی آگاہ کیا۔
شہید کے اہل خانہ کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کی حفاظت کے لیے ایک بیٹا قربان کیا ہے مٹی کا فرض ادا کرنے کے لیے اور بیٹے بھی تیار ہیں۔ ڈی جی رینجرز کی آمد پر شہیدنائیک دلشاد علی کے اہل خانہ نے اظہار تشکر کیا۔

ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!