ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مینٹیننس کا کام اتوار 9 فروری کو کیا جائے گا۔ یہ کام صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے دوران ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا۔
پاکستان سے کسانوں کا 33 رکنی وفد ترکیہ کے تربیتی دورے پر روانہ
اس دوران حب پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بند رہنے کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔ تاہم، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
ترجمان نے بتایا کہ شہر کو مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، لیکن اس دوران 616 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ ضلع غربی اور کیماڑی کے رہائشیوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کے الیکٹرک نے مینٹیننس کے کام کی درخواست دی ہے۔