ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام یومِ کشمیر کی تقریب، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان) کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یوم کشمیر کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت، مرکزی کمیٹی کے اراکین، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نارتھ ناظم آباد پولیس کی تین کامیاب کارروائیاں، موبائل چور اور منشیات فروش گرفتار

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم تاریخی طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو جاتا، پاکستان کی آزادی مکمل نہیں ہوگی۔”

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے کشمیر سے متعلق فیصلے تعطل کا شکار ہیں اور ان پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ پاکستان کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو کشمیر کا مؤقف دنیا کے سامنے دلائل کے ساتھ پیش کرنا چاہیے تھا۔ خالد مقبول نے کہا کہ ہندوستان نے کشمیریوں کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا، اور موجودہ ہندوستان مذہبی انتہا پسندی کے زیر اثر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سفارتی حکمت عملی مضبوط بناتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ عالمی دنیا میں مؤثر طریقے سے پیش کرنا ہوگا۔ ایم کیو ایم کشمیریوں کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھاتی رہی ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی حمایت جاری رکھے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کی سب سے زیادہ فکر ایم کیو ایم کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان کی آزادی اس وقت مکمل ہوگی، جب جموں و کشمیر کے عوام آزادی کا سورج دیکھیں گے۔” فاروق ستار نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کو 76 سال ہوچکے ہیں، مگر وہ اب بھی عملدرآمد کی منتظر ہے۔

انہوں نے بھارت کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی معاشی خودمختاری کو بھی یقینی بنانا ہوگا تاکہ دنیا میں مضبوط موقف کے ساتھ کھڑے ہو سکیں۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اراکین، انیس قائمخانی، اور دیگر رہنما موجود تھے۔ مختلف مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین، اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

fe84667b a8d6 4a65 b610 0e6219ee1aa1 c7b6665f 12e2 4b8e 847d 1a3af07142c4 4d19ea9e cbc8 4457 8211 0f6ea6d1c535

60 / 100 SEO Score

One thought on “ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام یومِ کشمیر کی تقریب، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!