ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے جرائم کے خلاف تین اہم کارروائیاں کرتے ہوئے موبائل فون چور اور منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق
پہلی کارروائی کے دوران نارتھ ناظم آباد پولیس نے چیکنگ کے دوران عمیر ولد زبیر نامی ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 04 عدد چوری شدہ موبائل فون برآمد کیے گئے، جو CPLC ریکارڈ کے مطابق چوری شدہ نکلے۔ ان موبائل فونز کا مقدمہ الزام نمبر 56/2025 کے تحت تھانہ ناظم آباد میں پہلے ہی درج تھا۔ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی میں، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش حسین ولد مصطفیٰ خان کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 175 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 48/2025 کے تحت انسداد منشیات ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی۔
تیسری کارروائی کے دوران پولیس نے دوران چیکنگ دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عاقب ولد عامر اللہ اور محمد جہاں زیب ولد محمد صفدر کے ناموں سے ہوئی۔
ملزم عاقب کے قبضے سے 30 گرام آئس اور ملزم جہاں زیب کے قبضے سے 25 گرام آئس برآمد کی گئی۔
دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ان ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کی محنت اور مستعدی:
نارتھ ناظم آباد پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں نے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت پیغام دیا ہے۔ پولیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ عوام کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رہیں گے۔
