صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور شراکت داری کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے مواقع پر غور کیا گیا۔

کراچی: 3 جعلی کانسٹیبلز گرفتار، لوٹ مار کے دوران اصلیت بے نقاب

دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور ترجیحات پر حمایت جاری رکھیں گے۔ صدر زرداری نے پاک-چین تعلقات کو "آزمودہ اور خصوصی” قرار دیتے ہوئے چین کی حیران کن ترقی کو چینی قیادت کے ویژن اور فعالیت کا نتیجہ قرار دیا۔

صدر زرداری نے عالمی ترقی میں چین کے کردار کو سراہتے ہوئے چینی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران صدر شی جن پنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جسے چینی صدر نے خوشی سے قبول کیا۔ ملاقات کے اختتام پر چینی صدر نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کی علامت ہے۔

One thought on “صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!