ایم ڈی واٹر کارپوریشن اسداللہ خان کا یومِ یکجہتی کشمیر پر اظہارِ یکجہتی، کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین

کراچی: ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم اور جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کا دن اس عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بیجنگ میں چینی ہم منصب QI Yanjun سے ملاقات، انٹیلیجنس شئیرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ یومِ یکجہتی منانے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کی قربانیوں اور ان پر ہونے والے بھارتی ظلم و ستم کو پوری دنیا کے سامنے اجاگر کیا جائے۔ اس دن ہم دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ کشمیری عوام تنہا نہیں ہیں۔ پاکستان اور پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت میں ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا کشمیر کے حوالے سے ہمیشہ ایک ہی اُصولی اور تاریخی موقف رہا ہے جس کی بنیاد قائداعظم محمد علی جناح نے رکھی اور آج تک ہر پاکستانی اس پر قائم ہے۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کیا جائے تاکہ وہ بھارتی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرسکیں۔

ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی قربانیوں سے مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ 78 سال گزر جانے کے باوجود بھارتی فوج کا ظلم کشمیری عوام کے جذبۂ حریت کو پست نہیں کرسکا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی مزاحمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ تمام کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام مکمل آزادی حاصل کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور ہر فورم پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کے لیے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔

57 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!