ایس ایس یو SWAT ٹیم کی UAE SWAT چیلنج 2025 میں شاندار کامیابی، OBSTACLE ایونٹ میں پہلی پوزیشن

ایس ایس یو SWAT ٹیم نے دبئی، متحدہ عرب امارات میں جاری یو اے ای SWAT چیلنج 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کی ٹیموں کے درمیان اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ چیلنج کے پانچویں روز منعقدہ OBSTACLE ایونٹ میں ایس ایس یو SWAT ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔

یو اے ای SWAT چیلنج الروایہ رینج دبئی میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے 120 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ایونٹ مختلف مہارتوں اور جسمانی استعداد کے امتحانات پر مشتمل ہوتا ہے، جہاں ٹیموں کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایس ایس یو SWAT ٹیم کی شاندار کارکردگی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا ہے۔ اس کامیابی پر نہ صرف ٹیم کے اراکین بلکہ ملک بھر میں خوشی اور فخر کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ba3a97cf 8611 4b46 ab1b 498139cffd7d

55 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس یو SWAT ٹیم کی UAE SWAT چیلنج 2025 میں شاندار کامیابی، OBSTACLE ایونٹ میں پہلی پوزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!