ابراہیم حیدری پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ معلومات کی بنیاد پر تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ابراہیم حیدری پولیس کا منشیات فروش کے خلاف کارروائی، 520 گرام چرس برآمد
گرفتار ملزم کی شناخت شہباز جتوئی ولد قربان علی کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں منشیات فروخت کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 520 گرام علی کوالٹی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی ہے۔
ملزم علاقے کے مختلف مقامات پر منشیات فروخت کرتا تھا اور پولیس کی کوششوں سے اس کی غیر قانونی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک کے مزید افراد تک پہنچا جا سکے۔