یوم یکجہتی کشمیر پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کا ہر فرد نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے جائز حقوق کی جدوجہد میں ہر فورم پر ان کی حمایت جاری رکھے گی۔

سعودی عرب کا مؤقف: فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں

محسن نقوی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اور بھارت کا غیر قانونی قبضہ کشمیری عوام کی آزادی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے اور کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی، اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، اور پاکستان ہمیشہ ان کی آواز بن کر ان کی جدوجہد کا حصہ بنا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ پورے خطے کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اقدامات کرے۔

55 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!