جامعہ این ای ڈی میں "مسئلہ کشمیر میں درپیش چیلنجز” کے عنوان سے سیمینار

کراچی () جامعہ این ای ڈی کے شعبہ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسمنٹ کے تحت مسئلہ کشمیر میں درپیش چیلنجز کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ صدارت جامعہ کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید افتخار احمد، سید حسن حبیب، ڈاکٹر معصومہ حسن، اور ڈین ڈاکٹر نعمان احمد شامل تھے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا لاڑکانہ کا دورہ، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ

افتتاحی خطاب میں ڈائریکٹر شعبہ یونیورسٹی ایڈوانسمنٹ اینڈ فنانشل اسسمنٹ ڈاکٹر عامر قریشی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہر تعلیمی ادارے میں بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان فیفتھ جنریشن وار کے تقاضوں کو سمجھتا ہے، اور کشمیر کا مقدمہ نوجوانوں کو سنبھالنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آج تک پاکستان کو دل سے قبول نہیں کر سکا اور یہی رویہ کشمیر کے معاملے پر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مذہبی، ثقافتی اور معاشرتی لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے، لیکن بھارت کشمیر پر بات کرنے سے بھی گریزاں ہے۔

پاکستان کونسل آن فارن ریلیشنز کے چیئرمین سید حسن حبیب نے کہا کہ بھارت نے اپنی کشمیر پالیسی تبدیل کر لی ہے اور جموں و کشمیر کی تیزی سے بدلتی صورتحال دنیا کے سامنے ہے۔

چیئرپرسن پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز ڈاکٹر معصومہ حسن نے کہا کہ وہ کشمیر کے فریڈم فائٹرز کو سلام پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ان کے لیے انتہائی اہم ہے اور ان کا ادارہ ہمیشہ کشمیر کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے کشمیری طلبہ نے سیمینار کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر پر مزید مکالمے اور آگاہی کے لیے اس قسم کے پروگراموں کو اہم قرار دیا۔

One thought on “جامعہ این ای ڈی میں "مسئلہ کشمیر میں درپیش چیلنجز” کے عنوان سے سیمینار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!