ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی حسان صابر اور رہنما حفیظ الدین نے کے الیکٹرک کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی ہے۔ حسان صابر نے کہا کہ کے الیکٹرک نے تاروں سے تانبا نکال کر بیچا اور سردیوں میں بھی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جو ان کی نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت کے الیکٹرک کے اعمال پر نوٹس لے اور اس کا لائسنس رینیو کیا جائے۔
جمشید ٹاؤن میں خلافِ ضابطہ چوتھی منزل کی تعمیرات منہدم، ایس بی سی اے کا کارروائی کا اعلان
حسان صابر نے مزید کہا کہ کے ایم سی کے چارجز بھی کے الیکٹرک کے ذریعے وصول کیے جا رہے ہیں اور کراچی والوں سے اضافی سرچارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جو کراچی میں کے الیکٹرک کی ناکامی کی علامت ہیں۔
دوسری جانب، حفیظ الدین نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف کمیشن بننا چاہیے اور ان پر کارروائی کی جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کے الیکٹرک نے کورونا سبسڈی کے بجائے عدالت سے اسٹے لے لیا اور مسائل پر کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا۔
