(تشکر نیوز) صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی روڈ چیکنگ مہم جاری ہے جس کے تحت جنوری 2025 میں صوبے بھر سے 23.947 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیے گئے۔ ترجمان محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے اس مہم کی تفصیلات جاری کر دیں۔
13 سالہ زینب کو پولیس کی بروقت کارروائی سے بازیاب کرایا گیا، والدین کے حوالے کر دیا گیا
مہم کے دوران مجموعی طور پر 38,066 گاڑیاں چیک کی گئیں اور مختلف جرمانے عائد کیے گئے۔ مختلف ڈویژنوں میں چیکنگ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
میرپورخاص ڈویژن میں 7,655 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 7.272 ملین روپے کا موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔
حیدرآباد ڈویژن میں 11,184 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 4.940 ملین روپے کا موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔
سکھر ڈویژن میں 5,385 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 2.963 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیے گئے۔
لاڑکانہ ڈویژن میں 3,275 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 2.749 ملین روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا۔
شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 3,737 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 2.553 ملین روپے وصول کیے گئے۔
کراچی ڈویژن میں 6,830 گاڑیاں چیک کی گئیں اور 1.510 ملین روپے سے زائد موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا۔
اس مہم کا مقصد نہ صرف ٹیکس وصولی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ سڑکوں پر غیر قانونی اور غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ مہم صوبے بھر میں جاری رہے گی اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا عزم ہے کہ ٹیکس وصولی میں مزید اضافہ کیا جائے۔
