راولپنڈی (تشکر نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سرجانی پولیس کی بڑی کارروائی: پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ، نقدی اور موبائل فونز برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔
شمالی وزیرستان: چار کامیاب کارروائیاں
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی کے علاقوں میں چار علیحدہ کارروائیاں کیں۔ ان جھڑپوں میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
سینیٹائزیشن آپریشنز جاری
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے متاثرہ علاقوں کو صاف کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ پاک فوج وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
