گمشدہ 11 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب، والدین کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ

کراچی (تشکر نیوز) گمشدہ یا مغوی 11 سالہ بچہ، کاشف ولد عبدالنظیم، کو بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ یہ کیس مورخہ 02 مارچ 2024 کو مدعی عبدالنظیم کی شکایت پر تھانہ قائدآباد میں مقدمہ نمبر 132/24 بجرم دفعہ 364-A کے تحت درج کیا گیا تھا۔

ٹریفک مینجمنٹ کورس کی گریجویشن تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی شرکت، نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

مدعی کے مطابق، بچہ کاشف مورخہ 20 فروری 2024 کو اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر، سلیم شاہ (پی ایس پی)، نے تفتیشی افسر کو فوری طور پر کارروائی کر کے بچے کی بحفاظت واپسی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

تفتیشی افسر نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو بازیاب کر لیا۔ اس اہم کامیابی پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے مدعی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں بازیاب بچے سے ملوایا۔

مدعی مقدمہ عبدالنظیم نے بچے کی بحفاظت واپسی پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن، تفتیشی افسر اور سندھ پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن ضلع ملیر نے کامیاب کارروائی پر تفتیشی افسر کو تعریفی اسناد (CC-III) جاری کیں، جس سے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

56 / 100 SEO Score

2 thoughts on “گمشدہ 11 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب، والدین کی جانب سے سندھ پولیس کا شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!