پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گڈانی اور سپر ہائی وے روڈ چیک پوسٹ پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔
صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کا دفتری امور کا اچانک جائزہ، افسران کی غیر حاضری پر برہمی

انٹیلیجنس ذرائع کی بنیاد پر کی جانے والی پہلی کارروائی میں گڈانی کے نزدیک سمندر کے راستے اسمگل کی جانے والی 1973 بوتلیں غیر ملکی شراب پکڑی گئیں، جبکہ دوسری کارروائی سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر کی گئی، جہاں مسافر کوچ سے 102 بوتلیں غیر قانونی طور پر اندرون ملک اسمگل کی جا رہی تھیں۔

پکڑی جانے والی شراب کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 63 ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ شراب کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کامیاب کارروائیوں پر افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف یہ عزم آئندہ بھی جاری رہے گا۔

5a6a3bf3 5d18 4909 854c 58e1c877e8e8 8aad3d55 c5dd 4a16 8b0a 09368da58077 8dd6f148 25e9 4a36 a1da ece514f2d78c 7f015ce3 ce1c 4c1b a951 ea00b3df0581 dfe3812a 0e86 4673 8fc4 7dd3d219b59c 7a18c1c8 75e4 4b2c a194 9edec10d6491 d3af1d62 4dee 4fc3 a945 e23095753c58

One thought on “پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں، بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!