پاک بحریہ کمکار کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

کراچی، 30 جنوری 2025: پاک بحریہ کمکار کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی ایوارڈ 2024 کی شاندار تقریب پی این ایس جوہر، کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے، جنہیں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے خوش آمدید کہا۔

 

وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے اپنے خطاب میں کمکار کمانڈ کے اہداف کی کامیاب تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سائبر سیکیورٹی جیسے جدید اسٹریٹجک شعبوں میں تربیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کمکار کمانڈ کے افسران اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ اور تعلیمی تربیت میں کردار کو سراہا اور سال 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو مبارکباد دی۔

کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کمکار کمانڈ کے تربیتی یونٹس میں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس اور اہلکاروں کو ایفیشنسی ایوارڈز اور ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ مہمان خصوصی نے انٹر کمانڈ مقابلوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کمکار کمانڈ کی تربیتی خدمات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

5b6d80ed 45b4 4694 872d 750d5cb6d317

 

54 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!