کراچی پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کلیئر نہ ہونے سے گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

کراچی میں پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ میں تعطل کے باعث ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

ابرہیم حیدری میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے گھر پر پولیس کا چھاپہ، 3 ملزمان گرفتار

پاکستان وناسپتی مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے سے پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کلیئر نہیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے اور کنسائنمنٹس کے جہاز قطار میں کھڑے انتظار کر رہے ہیں۔ اس تاخیر کی وجہ سے کنسائنمنٹ پھنسی ہوئی ہیں اور بھاری جرمانے لگ رہے ہیں۔

شیخ عمر ریحان نے کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر پی ایس ڈبلیو کی بندش کی وجہ سے معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اور امپورٹرز کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

کلیئرنگ میں رکاوٹ کے باعث ملک میں خوردنی تیل کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کر سکتا ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کلیئر نہ ہونے سے گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!