ایف آئی اے کی کارروائی: گداگری اور جعل سازی میں ملوث خاتون اور ملزم گرفتار

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت اسکریننگ جاری ہے۔ اس دوران گداگری اور جعل سازی میں ملوث ایک خاتون سمیت دو مسافروں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گٹکا ماوا مین پوری ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کی شناخت صحت خاتون اور احسان کے نام سے ہوئی۔ ملزمہ صحت خاتون بحرین جانے کے لیے وزٹ ویزے پر سفر کر رہی تھی اور اس کا نام بلیٹ لسٹ میں شامل تھا۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ سعودی عرب اور قطر میں گداگری میں ملوث رہی ہے اور اسے سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا جا چکا ہے۔ ملزمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے خدا بخش نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا تھا اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے ادا کیے تھے۔

دوسری جانب، ملزم احسان سینیگال سے پاکستان آیا تھا۔ اس کے پاسپورٹ پر جعلی اٹلی امیگریشن اسٹیمپ پائی گئی، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق اس نے شیخوپورہ کے رہائشی انصر نامی ایجنٹ سے سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔ ایجنٹ کے ذریعے ملزم کو البانیہ بھیجا جانا تھا، جس کے عوض اس نے 30 لاکھ روپے میں سے 10 لاکھ روپے ایجنٹ کو ادا کیے۔

دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

One thought on “ایف آئی اے کی کارروائی: گداگری اور جعل سازی میں ملوث خاتون اور ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!