پاک آرمی کا دیوسائی کے برفیلے میدان میں منفی ۲۴ ڈگری سینٹی گریٹ میں تربیتی مقابلہ

پاک آرمی نے دیوسائی کے بلند ترین اور برف سے ڈھکے میدان میں منفی ۲۴ ڈگری سینٹی گریٹ درجہ حرارت میں تربتی مقابلہ "سنو لیپرڈ” منعقد کیا۔ یہ مقابلہ چلم کے برف سے لدے میدانی علاقوں میں کیا گیا تاکہ پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان کے بلند ترین میدان جنگ میں لڑنے کی تربیت فراہم کی جا سکے۔

پیرآباد پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

پاک آرمی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز فارمیشن کے دستے 12,000 فٹ سے زائد کی ناقابل تسخیر اونچائی پر ثابت قدم رہنے کے لیے مختلف کومبٹ مرحلوں سے گزرتے ہیں۔ اس سالانہ مقابلے میں اسکردو، سیاچن، گلگت اور منی مرگ سے کل 23 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں 275 مقابلہ باز اور 200 معاون عملہ شامل تھے۔

مقابلے کا مقصد دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا اور علاقائی سرحدوں کی ہر قیمت پر حفاظت کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔

 

One thought on “پاک آرمی کا دیوسائی کے برفیلے میدان میں منفی ۲۴ ڈگری سینٹی گریٹ میں تربیتی مقابلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!