پاکستان میں مہنگائی کا 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، پریشان کن رپورٹ جاری
سالانہ بنیاد پر مہنگائی 38.4 فیصد تک پہنچ گئی
(ویب ڈیسک تشکُّر نیور )میں مہنگائی کا 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیاہے ، شرح مہنگائی سالانہ بنیاد پر 38.4 فیصد تک پہنچ گئی ۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں پچھلے دو ماہ میں مہنگائی 31 فی صد رہی جو اگست میں 27 فی صد تھی، جب کہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر 38.4 فی صد ہو گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 50 سے 70 فی صد اضافہ سالانہ بنیاد پر ہو رہا ہے،ماہرین نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا ہے کہ مہنگائی میں آنے والے مہینوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے، اور آئی ایم ایف کے مطالبے پر ٹیکسز میں اضافے سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
