پاک فوج نے سرحدپار سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاک فوج نے باجو ڑ میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان شہید ہو گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےبٹوارمیں 3دہشتگردوں کوفائرنگ کےتبادلےمیں ہلاک کردیا ہے ، ہلاک دہشت گردوں سےاسلحہ، گولہ بارود اوردھماکاخیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔ پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ کی ، سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، فائرنگ کے دوران رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 31 سالہ نائیک عبدالروف شہید ہو گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پاکستان افغان حکومت سےسرحد کےاطراف موثربارڈرمنیجمنٹ یقینی بنانےپرزوردیتارہاہے،توقع ہےعبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!