کراچی پریس کلب پر منعقدہ سالانہ انتخابات سال 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے نومنتب عہدیداران کو مبارک باد اجرک،پھولوں کے ہار اور مٹھائی پیش کی یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری

چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف رضا قادری کا اپنےوفد چییرمین آل کراچی جیمز جیولرز شفیع داؤد،سینیر رکن UMF انجینئر ارشد محفوظ قادری سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی پریس کلب آمد

کراچی پریس کلب پر منعقدہ سالانہ انتخابات سال 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے نومنتب عہدیداران کو مبارک باد اجرک،پھولوں کے ہار اور مٹھائی پیش کی

کراچی(تشکُّر نیور اخبار )چیئرمین یونائیٹڈ مسلم فورم آصف ضا قادری نے چیئرمین آل جیمز جیولرز ایسوسی ایشن شفیع داؤد،سینئر رکن UMF انجینئر ارشد محفوظ قادری ودیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی پریس کلب آمد کے موقع پر سالانہ انتخابات برائے سال 2024 میں کامیابی حاصل کرنے والے”دی ڈیموکریٹس پینل” کے نومنتخب ،صدر سعید سربازی،نائب صدر عبدالرشید میمن،سیکریٹری جنرل شعیب خان،جوئنٹ سیکریٹری محمد منصف،خازن احتشام سعید قریشی،سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کراچی پریس کلب اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے ماضی کی طرح اپنی تمام تر صلاحییتوں کو برؤکار لاتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،اورمعاشرتی بگاڑ کی درستگی اور بہتری کے لیئے اپنی پیشہ ورانہ صحافتی ذمہ داریوں کے تحت مثبت انداز میں کام کرتے ہوئے حق اور سچ کے علم کو بلند کریں گے،اور اصل حقائق اور سچ کی آگاہی اور اسکی ترویج اشاعت کو عوام تک پہنچانے میں اپنا صحافتی کردار ادا کریں گے،
آصف رضا قادری نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب گورننگ باڈی(عہدیداران)شمس کیریو،موناصدیقی،شازیہ حسن، نواب قریشی،شعیب احمد،رانا جاوید عمران اور نور محمد کلہوڑو کو منتخب ہونے پر انہیں بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ کراچی پریس کلب نے اپنی جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے جس طرح پرامن اورشفاف طریقے سے انتخابات کا انعقاد کرایا وہ قابل تحسین ہے،صحافت اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے کراچی پریس کلب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کراچی پریس کلب ہمیشہ تاریخی حیثیت کا حامل رہا،اور اسی پلیٹ فارم سے صحافی برادری نے اپنےحقوق کے حصول کے لیئے جہد مسلسل کا سلسلہ جاری وساری رکھا،اور عملی جدوجہد کرتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ درایوں کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے صحافیوں کے ورثاءکے لیئے ان کے حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کیا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مل جل کر حق اور سچ کے علم کو بلند کریں، اور بالخصوص اسلام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار اد کریں،اس موقع پر آصف رضا قادری نے کراچی پریس کلب پر منعقدہ سالانہ انتخابات سال برائے 2024 میں کامیابی حاصل کرنے والے دی ڈیمو کریٹس پینل کے عہدیداران کو پھولوں کے ہار،اجرک اور مٹھائی پیش کی،اورپوری قوم کو نئے سال 2024 کی مبادک باد بھی پیش کرتے ہوئے یونائیٹڈ مسلم فورم اور اپنی جانب سے نیک خواہشات اور تمںاؤں کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر سینئرصحافیوں سمیت معززین بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!