سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے نئے سال 2024 کے آغاز پر اپنے جاری کردہ پیغام

کراچی:- ( تشکُّر نیور اخبار) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد اور سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے نئے سال 2024 کے آغاز پر اپنے جاری کردہ پیغام میں پوری پاکستانی قوم سمیت واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا امید ہے کہ انشاء اللہ سال نو پوری عالم انسانیت سمیت وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی، امن اور بہتری سمیت ملکی معیشت کی مضبوطی کا سال ثابت ہوگا، انکا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن اپنے محدود وسائل کے باوجود ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن میں واٹر کارپوریشن سال نو میں شہریوں کی بہتری کے لیے نئے اصلاحات کے تحت مزید بہتر اقدامات کرنے جارہا ہے جن کے مکمل ہونے سے شہر میں کافی بہتری آئے گی، انہوں نے سال نو کے شروعات کے موقع پر دعا کرتے ہوئے کہا کہ ﷲ رب العزت ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ترقی، خوشحالی، سالمیت عطا فرمائے اور تمام قدرتی آفتوں سمیت وبائوں سے محفوظ رکھے آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!