سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کیے گئے آپریشن میں خوارج کے اہم لیڈر سمیت 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا، جس میں خوارج کے سرغنہ عابداللہ تراب سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
Exposing SBCA’s Corruption: Fake Officers Arrested in Orangi Town
آپریشن کے دوران ایک خارجی کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک ہونے والے خوارج مختلف دہشت گردی کے واقعات اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز نے واضح کیا کہ خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری رہیں گے، اور دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کا عزم برقرار ہے۔