ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ممکن: CLIMATECH 2025 کانفرنس جامعہ این ای ڈی

جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ CLIMATECH 2025 کانفرنس میں قونصل جنرل ترکیہ جمال سانگو نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے ماحولیاتی تناؤ کو کم کیا جا سکتا ہے اور تعلیمی سطح پر شعور و آگہی کی فراہمی سے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ ممکن ہے۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کو ماحول کی بہتری میں دوسری جامعات کے لیے مثال قرار دیا۔

کراچی کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے چیف سیکریٹری سندھ کی اہم اقدامات پر زور

کانفرنس کے دوران، قونصل جنرل نے تحقیق کو معاشرتی مسائل کے حل کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا اور کہا کہ صرف تحقیقی مقالے لکھنے تک محدود رہنے کے بجائے عملی اطلاق پر توجہ دی جائے۔

کانفرنس کے چیئر ڈاکٹر عمران اسلم، کو چیئر ڈاکٹر عرفان احمد، اور دیگر ماہرین نے طالب علموں کو ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کے طریقے سکھائے۔ اس موقع پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ ماحولیاتی تناؤ کی تخفیف کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں دو تہائی اموات فضائی آلودگی کی وجہ سے ہو رہی ہیں، جو کہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرتے ہوئے ماحول کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

کانفرنس کے اختتام پر پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل، کو پیٹرن ڈاکٹر نعمان احمد، رجسٹرار سید غضنفر حسین، اور دیگر اہم شخصیات نے کانفرنس ٹیم اور شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ تعلیم اور ٹیکنالوجی سے ممکن: CLIMATECH 2025 کانفرنس جامعہ این ای ڈی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!