سعید میمن جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے سیکریٹری مقرر

کراچی: محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعید میمن کو جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا سیکریٹری مقرر کردیا گیا۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے تحت سعید میمن کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان نیوی نے CTF-150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی

جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن سندھ اسمبلی کے 2021ء میں منظور کردہ "سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز” قانون کے تحت تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ کمیشن صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرے گا اور اپنی نوعیت کا ملک کے کسی بھی صوبے میں پہلا ادارہ ہے۔

سعید میمن ایک چیوننگ اسکالر ہیں اور حال ہی میں انگلینڈ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرکے وطن واپس لوٹے ہیں۔ وہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

اس تقرری کے ذریعے امید کی جارہی ہے کہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

4005254b d657 426f 9119 f26dd74039d4

62 / 100 SEO Score

One thought on “سعید میمن جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے سیکریٹری مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!