سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے ضلع تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے جواب میں وسیع انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں خوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں اور ان کی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے اہم قدم اٹھایا۔
سندھ کابینہ کا اہم اجلاس، متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، وفاقی حکومت سے فنڈز کی تقسیم پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر مبنی ہیں اور ان کا مقصد علاقے میں خوارج کا مکمل خاتمہ ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں اور یہ آپریشنز ملک بھر میں جاری رہیں گے۔

وزیراعظم کا پیغام:

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر کے ضلع تیراہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے آپریشنز کے دوران 22 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پُر عزم ہیں۔

One thought on “سکیورٹی فورسز کی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، 22 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!