ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیم شاہ کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم، اچھی کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی

ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیم شاہ (پی ایس پی) نے اپنے دفتر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔

بنگلہ دیشی دفاعی وفد کا دورہ پاکستان، ایئر چیف سے ملاقات

اردلی روم میں 28 افسران اور اہلکاروں کو مختلف محکمانہ معاملات میں پیش کیا گیا، جبکہ ڈی پی انچارج اور وقت شیٹ انچارج بھی موجود تھے۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو CC-III سرٹیفکیٹ جاری کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے دوران اردلی روم غفلت اور لاپرواہی برتنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کو محکمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کیے اور ان کی سرزنش کی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی پر تادیبی کارروائی کا توازن برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ ہر فرد اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی انویسٹیگیشن سلیم شاہ کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم، اچھی کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!