گورنر ہاؤس کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے پاک بحریہ کے کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے ملاقات کی۔
وہیل چیئر باسکٹ بال کا شاندار انعقاد، کمشنر اسپورٹس فیسٹیول کا نیا سنگِ میل
ملاقات میں پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، سمندری حدود کی حفاظت، اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے پاک بحریہ کے سمندری سرحدوں کی حفاظت میں ناقابل فراموش کردار کو سراہا۔
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا: "پاک بحریہ قوم کے ماتھے کا جھومر ہے اور ملکی دفاع میں اس کی خدمات بے مثال ہیں۔”
کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا:
"پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔”
یہ ملاقات قومی سلامتی کے امور اور بحریہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کے عزم کی عکاس تھی
