بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

ویب ڈیسک،

سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی جاسوس بلاگر گرفتار

ین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت اور اسکے میڈیا کارکنان مختلف ممالک میں گھناؤنی کاروائیاں کرنے سے باز نہ آئے۔ سعودی عرب سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس بلاگر کو گرفتار کرلیا۔

سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے 18 دسمبر کو بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو سعودی مملکت کے مفادات کےلیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے۔

زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔

زہاک نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو داعش جیسی خطرناک اور بنیاد پرست تنظیموں میں شامل ہونے کی بھی تاکید کی۔ مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، سٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا۔

واضح رہے کہ قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بیانئے پر نوکری سے نکال دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!