سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔رفعت مختار راجہ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔رفعت مختار راجہ

‎سینٹرل پولءس آفس کراچی میں سال نو کی آمد کے حوالے سے اعلٰی سطح کا اجلاس۔

‎کراچی30,دسمبر 2023:-

‎آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کی زیر صدارت اعلٰی سطح کے اجلاس میں سال نو کی آمد کے موقع سمیت امن وامان کی مجموعی صورتحال کا خصوصی حوالہ جات پر مشتمل بریفنگ کے زریعے جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔

‎آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں رینج, زونز اور اضلاع کے لحاظ سے انتہائی ٹھوس مربوط اور مؤثر اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ معصوم اور بے گناہ شہریوں کے سروں پر ایک آفت کی طرح نازل ہوتی ہے اور اسکے نتیجے میں ناصرف بچے بلکہ نوجوان اور بزرگ شہری بھی شدید جانی نقصان کی زد میں آتے ہیں۔

‎آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ سال نو کی آمد کے حوالے سے سیکیورٹی کے مجموعی انتظامات پر آج ہی سے عمل درآمد کا آغاز کردیا جائے۔تمام اضلاع کے تھانہ ٹو تھانہ مستقل روابط کے تحت موبائل,موٹرسائیکل گشت,رینڈم اسنیپ چیکنگ,پکٹنگ سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی, کڑی نگرانی جیسے اقدامات کو انتہائی سخت اور کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہلڑبازی,ہوائی فائرنگ کے مؤثر انسداد اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لانیکے لیئے تمام ضلعی ایس ایس پیز اپنی سربراہی میں متعلقہ ایس پیز,ایس ڈی پی اوز/ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو علاقوں میں سرکاری موبائلز پر موجودگی اور ہوائی فائرنگ کے حوالے سے موصول ہونیوالی اطلاعات پر اس علاقے کے گھیراؤ اور بروقت ریسپانس اور قانون کے مطابق کاروائی کا پابند بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے انسدادی اقدامات سے متعلق تشہیر,مساجد میں اعلانات سمیت سرچ آپریشن کیئے جائیں اور پولیس کے مثبت اقدامات کو بھرپور طریقے سے عام کرکے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے منفی تاثر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

‎آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت پیٹرولنگ اور پکٹنگ اقدامات کو اس طور ترتیب دیا جائے کہ اسکے احاطے میں تمام مرکزی مساجد,امام بارگاہوں, مدارس سمیت اقلیتی برادری کے مزہبی مقامات,اہم سرکاری و نجی عمارتیں,تنصیبات وغیرہ کو بھی لایا جاسکے۔

‎انہوں تمام ضلعی ایس ایس پیز کو یہ بات زور دیکر کہی کہ سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات میں قانون پسند شہریوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام دوست پولیسنگ اقدامات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

 

 

‎اجلاس میں ایڈشنل آئی جی کراچی سمیت تمام زونل ڈی آئی جیز,ضلعی ایس ایس پیز کراچی نے بالمشافہ جبکہ سندھ کی دیگر تمام رینج کے ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!