سجاول (اسٹاف رپورٹر) دو ہفتے قبل سجاول سے سائیکل پر سفر کرنے والے غیر ملکی سیاح جوڑے سے گن پوائنٹ پر موبائل فون چھیننے کی واردات ہوئی تھی، جس پر ایس ایس پی سجاول ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور غیر ملکی سیاحوں کو بچایا۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی کی اور تین دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ایس ایس پی سجاول نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کارروائی کی کامیابی کی وضاحت کی۔ تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، آج غیر ملکی سیاح جوڑے کو ان کے موبائل فون واپس کر دیے گئے۔
اس موقع پر غیر ملکی سائیکلسٹ جوڑے نے ایک ویڈیو پیغام میں سندھ پولیس ڈیپارٹمنٹ، ایس ایس پی سجاول اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان میں مہمان نوازی، محبت اور پیار سے پیش آنے پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

