وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تاجر برادری کی تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں تاجروں سے لوٹ مار کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری طور پر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تاجر برادری کی تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا حکم

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ موبائل مارکیٹ اور دیگر تجارتی مراکز کے اطراف پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے تاکہ تاجروں کو سکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ قیمتی سامان کی چوری اور لوٹ مار کے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو تاجروں کی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے اور لوٹے گئے سامان کی برآمدگی کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پولیس کو تاجروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور مشاورت کے ذریعے سکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری برادری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

65 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا تاجر برادری کی تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!