تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا الزام، تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کو رہائی مل گئی
کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا
مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا الزام، تحریک انصاف کے ایک اور رہنما کو رہائی مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کے خاتون کارکن خدیجہ شاہ کو 7 ماہ قید میں رہنے کے بعد رہائی ملی، جبکہ جمعہ کے روز 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار سابق پی ٹی آئی ایم پی اے کو بھی رہائی مل گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ راجہ اظہر کیخلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، انہیں عدالتوں سے ان مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد رہا کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 169 کے مقدمے سے بری قراردیا تھا
