وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، موٹروے منصوبوں میں سندھ کے نظرانداز ہونے پر تحفظات کا اظہار

کراچی (تشکر نیوز) سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں سندھ کو موٹروے منصوبوں میں نظرانداز کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے درخواست کی ہے کہ حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے کی تعمیر کی جائے، کیونکہ یہ واحد راستہ ہے جو جنوب کو شمال سے ملاتا ہے۔
کراچی: انٹرمیڈیٹ سال اول کی اسکروٹنی فیس ختم کر دی گئی

مراد علی شاہ نے اپنے خط میں مزید بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے سندھ کے لیے محض 5 فیصد سے بھی کم رقم مختص کی ہے، جبکہ پنجاب کے 33 منصوبوں کے لیے 38.65 فیصد رقم رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گلگت کے 4 منصوبوں پر 4.40 فیصد اور آزاد کشمیر کے ایک منصوبے پر 0.16 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ حیدرآباد سے سکھر تک ایم 6 موٹروے کا منصوبہ فوری طور پر شروع کیا جائے اور اس پر بجٹ فراہم کیا جائے تاکہ اس اہم منصوبے پر کام کی رفتار تیز ہو سکے۔ انہوں نے این ایچ اے کو ہدایات دینے کی بھی درخواست کی کہ وہ اس منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کرے۔

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط، موٹروے منصوبوں میں سندھ کے نظرانداز ہونے پر تحفظات کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!