آرمی چیف کا ملک میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

پشاور: تشکر نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے ملک میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور پوری طاقت سے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں عظیم الشان مولائے کائنات کانفرنس کا انعقاد

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل عاصم منیر نے پیر کے روز خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس بریفنگ میں وفاقی وزیر داخلہ مسحن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم برائی کی قوتوں کے خلاف متحد ہیں اور ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سرحدوں کے اندر اور باہر دہشت گرد تنظیموں کی آپریشنل صلاحیتوں کو ختم کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کے اہم لیڈروں کا تعاقب کر کے انہیں ختم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کا خاتمہ اور ان کے سیلز کو بے اثر کیا گیا ہے، اور یہ واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ہماری سرزمین میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں۔ یہ جنگ جاری رہے گی اور انشاء اللہ ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

جنرل عاصم منیر نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہا اور کہا کہ ہر آپریشن میں فورسز کی جرات اور عزم کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور دشمن کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جس سے ان کی صلاحیت ختم ہو جائے گی۔

سپہ سالار نے فوجیوں کے غیر معمولی حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کے لیے اٹوٹ قوت بن کر کھڑے ہیں۔

33950496 feb8 4e10 a018 90a0a1632d60 42352823 6c5a 4358 9e07 18779adfe49f 393f2486 f686 466d a019 b8dd880c4b76 98c0de2b f2f6 4b01 954c 9bae3eb61f79

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا کی مختلف جماعتوں کے سیاستدانوں سے الگ الگ بات چیت کی، جس میں تمام شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی اور عوامی حمایت ضروری ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “آرمی چیف کا ملک میں امن خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!