تشکر نیوز: گورنر ہاؤس میں منعقدہ پہلی تاریخ ساز گورنرز سمٹ کے اختتام پر ایک شاندار عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔ عشائیے میں موجودہ گورنرز کے ساتھ سابق گورنرز محمد زبیر اور میاں محمد سومرو نے خصوصی شرکت کی۔
منگھوپیر روڈ سے انتہائی مطلوب چار رکنی ڈکیت گروہ گرفتار
ترجمان کے مطابق، تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، شہر کے عمائدین، اور بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس موقع پر شریک گورنرز کو یادگاری سووینئرز پیش کیے اور کہا کہ یہ سمٹ اتحاد، یکجہتی، اور مشترکہ ترقی کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی گورنرز سمٹ قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
تقریب کے شرکاء نے گورنر ہاؤس کے تاریخی اور پروقار ماحول کی تعریف کی اور گورنر سندھ کی شاندار میزبانی کو سراہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ سمٹ قومی یکجہتی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے درمیان ہم آہنگی کی عمدہ مثال ہے۔