شکارپور کے کچہ ایریا میں ٹارگٹیڈ آپریشن، ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ

تشکر نیوز:  شکارپور کے کچہ ایریا میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی نے ڈاکوؤں کے خلاف کمر توڑ دی ہے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق، کوٹ شاہو کے کچہ ایریا میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن کے دوران بڈانی جتوئی گینگ کے دو بدنام ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ آپریشن میں اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم کے اہم سرغنہ، باغ علی بڈانی اور مصری بڈانی جتوئی کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔

کراچی پولیس چیف کا FPCCI ہیڈ آفس کا دورہ، تاجر برادری کے مسائل پر بات چیت

ایس ایس پی شکارپور نے مزید کہا کہ آپریشن کا مقصد بڈانی جتوئی گینگ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنا ہے، جو اغوا برائے تاوان اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔ آپریشن میں زخمی ہونے والے ڈاکوؤں میں نوٹیفائیڈ ڈکیت علی مراد بڈانی جتوئی سمیت غلام مصطفیٰ بڈانی، عبدالجبار جتوئی، راحب جتوئی، اور علی مردان جتوئی شامل ہیں۔

پچھلے دو ماہ سے جاری اس آپریشن میں مجموعی طور پر 20 ڈاکو ہلاک اور 70 زخمی ہو چکے ہیں۔ ایس ایس پی شکارپور نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن کچہ ایریا میں جاری رہے گا اور ڈاکوؤں کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔

e22bd3ae fc88 4363 9c02 7eadb1d10d8a

7261145c 9166 4bc4 8cd0 dbb87bda1009

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شکارپور کے کچہ ایریا کو مکمل طور پر ڈاکوؤں سے پاک کیا جائے گا اور یہاں پولیس چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں تاکہ علاقے میں امن قائم ہو سکے۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ ہم شکارپور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں، اور جرائم پیشہ افراد ہمارے نشانے پر ہیں

62 / 100 SEO Score

One thought on “شکارپور کے کچہ ایریا میں ٹارگٹیڈ آپریشن، ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی: ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!