اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف چھ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 18 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 131.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ بلوچستان کے مستونگ اور قلعہ سیف اللہ کے غیر آباد علاقوں سے 96 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3.6 کلوگرام افیون اور 21.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، اور دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ سرینگر ہائی وے راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب ایک گاڑی سے 6 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، جبکہ مزید دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں ایک ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

142b89f1 4ed7 45b6 b56e fe7439741627 03cb7ccd b225 4105 adb1 23d8ee8c550b 5e6a161c 13ee 477b 9490 e3b10fce1755 d5fed245 61e4 44e8 8fff ff79e7237e0f d1d8cc94 92cc 406e 923c 62b6af575c66 cf8bf73e 5500 43eb 9ed8 737c836e9599 7d5939d8 76bf 4585 8865 5819f620740a 7127e0b9 7aaf 4e4e 887d cf54161869bd cbc714f9 4275 40c1 a75b d82fbafc5ad8 ec98dd8d e7a4 4d97 9c8b f7753236a252 f7bd2fd0 8249 4c5a 8201 dd2cfed677f2

66 / 100 SEO Score

One thought on “اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!