کراچی: کمشنر حسن نقوی کا کورنگی اور ملیر کے مسائل کے حل کے لیے دورہ

کراچی (تشکر نیوز) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے منگل کو کورنگی اور ملیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پانی کی کمی، صفائی کی ناقص صورتحال، برساتی نالوں کی عدم صفائی اور سیوریج مسائل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے کیے۔

کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ اور کراؤن گروپ کے درمیان معاہدہ

دورے میں ان کے ہمراہ مینجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سید صلاح الدین احمد، ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق نظامانی اور دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

کمشنر نے کورنگی ساڑھے پانچ نمبر اور علی اکبر شاہ پمپنگ اسٹیشن سمیت دیگر مقامات پر پانی کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورنگی اور لانڈھی کے علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے۔ کمشنر نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت دی کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور کورنگی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کے الیکٹرک سے رابطہ کیا جائے۔

صفائی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کمشنر نے ناصر کالونی اور دیگر علاقوں میں صفائی کے ناقص نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو ہدایت دی کہ مضافاتی علاقوں میں بھی صفائی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

کمشنر نے فیکٹریوں کی جانب سے کچرا غیر قانونی طور پر پبلک مقامات پر پھینکنے کے مسئلے پر سخت نوٹس لیا اور ہدایت دی کہ متعلقہ فیکٹریوں کو تنبیہ کی جائے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

برساتی نالوں کی عدم صفائی کے حوالے سے بھی کمشنر نے فوری اقدامات کی ہدایت دی اور متعلقہ اداروں کو نالوں سے کچرا صاف کرنے کے لیے کام تیز کرنے کا حکم دیا۔

67b2b080 6438 43ab b432 cdb6c5d98c94 8af5e2ef 579d 4979 8493 571441c5d37f

دورے کے دوران کمشنر نے تجاوزات اور اینٹوں کے غیر قانونی بھٹوں کے خاتمے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ حکومت شہری مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

 

55 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی: کمشنر حسن نقوی کا کورنگی اور ملیر کے مسائل کے حل کے لیے دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!